![]() |
اسلام آباد: پٹرو لیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ ایک ماہ کیلئے برقراررکھنے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی گئی ہے۔ مارچ میں حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی مد میں15 ارب روپے سے زائدآمدن ہوگی۔عالمی منڈی میں گزشتہ ماہ پیٹرول کی قیمت میں دو سے تین روپے فی لیٹر ا ضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔ حکومت کو جنوری اور فروری میں پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں12 ارب روپے ماہانہ حاصل ہوئے تھے جبکہ مارچ میں یہ آمدن15 ارب روپے تک بڑھنے کاامکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ ایک ماہ کیلئے برقرار رکھنے کا نوٹیفیکیشن آج جاری کیا جائے گا۔
Shortlink: