پیپکو کی مالی ادائیگیوں کی رپورٹ حقائق کے منافی قرار

پیپکو کی مالی ادائیگیوں کی رپورٹ حقائق کے منافی قرار #1

کراچی: کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ نے پیپکو اور این ٹی ڈی سی کی جاری کردہ مالی ادائیگیوں کی رپورٹ حقائق کے منافی قرار دے دی۔ کے ای ایس سی انتظامیہ کے مطابق ابراج انتظامیہ چھہ ماہ کے اندر پیپکو کوساڑھے سات ارب روپے ادا کرچکی ہے جس کے بعد کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ کے ذمے پیپکو کے واجب الادا قرضے کی مالیت تقریبا چوبیس ارب روپے رہ گئی ہے۔اس لئے پیپکو اور این ٹی ڈی سی کا زائد ادائیگیوں کا مطالبہ ناجائز ہے دوسری جانب کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو نوید اسمعیل کا کہنا ہے کہ ابراج انتظامیہ کو کراچی میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لئے وقت دینا ہوگا کیو نکہ چھہ ماہ پہلے ہی کے ای یس سی کو پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی قرار دیا گیا ہے اور ملک کی دیگر کمپنیوں کے مساوی بجلی کی قیمت وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Shortlink: