![]() |
کراچی: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل آخری سیشن میں کراچی کاٹن ایکسچینج میں کاٹن کی قیمت چار ہزار تین سو روپے فی بیل کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ کاٹن مارکیٹ میں آج گزشتہ روز کے مقابلے میں بہت کم کاروبار ہوا۔ اورچار ہزار تین سو روپے کے ریٹ پر صرف چار ہزار گانٹھوں کے سودے ہوئے۔ تاہم آفیشل اسپاٹ ریٹ چار ہزار ایک سو پچیس روپے پر برقرار رہا۔مارکیٹ میں سیلرز موجودہ قیمت پرمزید کاٹن فروخت کرنے کوتیار نہیں۔عالمی مارکیٹ میں کاٹن کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کاٹن کی قیمتیں عید کے بعد چار ہزار پانچ سو روپے کی نئی ریکارڈ سطح تک پہنچ سکتی ہیں۔
Shortlink: