کے ایس ای: ڈیٹ مارکیٹ کاآغاز

کے ایس ای: ڈیٹ مارکیٹ کاآغاز #1

کراچی: کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج سے ایکویٹی مارکیٹ کے ساتھ ڈیٹ مارکیٹ کا آغاز کر دیا گیا۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ڈیٹ مارکیٹ ٹریڈنگ کا آغازڈائیریکٹر جنرل یشنل سیونگز ظفر شیخ نے روایتی انداز میں بیل بجا کر کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل سیونگ بانڈ میں اب تک تین ارب ساٹھ کروڑ روپے کی مقامی سرمایہ کاری آچکی ہے۔تین، پانچ اور دس سال کے نیشنل سیونگ بانڈز کی ٹریڈنگ آج سے باقاعدہ طور پرشروع ہو گئی ہے جس میں تین سال کے بانڈز پر شرح منافع تیرہ اعشاریہ پانچ فیصد، پانچ سال کے بانڈز پر تیرہ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد اور دس سال کے بانڈز پر شرح منافع تیرہ اعشاریہ چھ صفر فیصد ہے۔یہ رسک فری بانڈزپاکستان بھر میں کہیں بھی رہن رکھوائے جاسکتے ہیں جبکہ میچورٹی پیریڈ سے قبل فروخت نہیں کرائے جاسکیں گے۔ ان بانڈ میں کم از کم سرمایہ کاری کی حد بیس ہزار روپے ہے۔

Shortlink: