گھی و تیل کی بدستور مہنگے داموں فروخت جاری
November 19, 2008
قیمتیں مقرر کرنے کے باوجود مقامی مارکیٹس میں گھی و تیل بدستور 135سے140روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔کراچی ریٹیل مارکیٹس کے مطابق ریٹیل میں گی 135روپے جبکہ تیل 140روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہول سیل مارکیٹس سے انہیں گھی اور تیل بدستور مہنگے داموں فراہم کیا جا رہا ہے اس لیے وہ بھی قیمتیں کم کرنے سے قاصر ہیں۔تاجروں نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے اعلانات تو کر دیے جاتے ہیںلیکن ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا،اسی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا فائدہ ایک عام آدمی تک نہیں پہنچ پاتا۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خوردنی تیل کی قیمت 1350ڈالر فی ٹن کی ریکارڈ سطح سے کم ہو کر 450ڈالر فی ٹن کی سطح پر آ جانے کے بعد ملک میں گھی کی فی کلو قیمت 98روپے مقرر کی گئی تھی۔


