گیس پائپ لائن معاہدے پر ایران کے دستخط جلدمتوقع ہیں

پشاور: وزیر خزانہ سید نوید قمر نے کہاہے کہ پاک بھارت گیس پائپ لائن سہ فریقی معاہدے پر ایران کے دستخط جلد متوقع ہیں۔پاکستان کے وزیر خزانہ سیدنوید قمر نے تہران میں ایرانی ہم منصب منوچہر متقی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی۔نوید قمر نے کہاکہ گیس پائپ لائن سمیت دیگر اہم معاملات میں بھارت کے ساتھ مثبت پیش رفت ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ سہ فریقی معاہدے پرایران کی منظوری جلد متوقع ہے۔وزیر خزانہ نے ایرانی وزیرتجارت مسعود میر کاظمی سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان چاول کی درآمد میں ایران کو ہرممکن سہولت فراہم کرے گا۔دوطرفہ تجارت میں سہولت کے لیے دونوں ملکوں نے پاک ایران جوائنٹ انویسٹمنٹ کمپنی کے قیام پر اتفاق کیا۔ 

Shortlink: