یورپی کمیشن کا زائد از ضرورت چینی برآمد کرنے کا فیصلہ

January 29, 2010  

یورپی کمیشن کا زائد از ضرورت چینی برآمد کرنے کا فیصلہ #1

برسلز:یورپی کمیشن نے اپنی ضروریات سے زیادہ پانچ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپی کمشنر برائے زراعت و دیہی ترقی مارین فشر بوائل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اضافی چینی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے مناسب نرخوں پر برآمد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ برآمد میں مذکورہ قوانین کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ برسلز کے ترجمان نے کہا کہ عام حالات میں رعایتی نرخوں پر زیادہ سے زیادہ 1.34 ملین ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت ہے۔ گزشتہ سال بحیرہ اوقیانوس کے دونوں اطراف کے ممالک میں چینی کی قیمتیں انتہا پر پہنچ گئی ہیں۔