![]() |
کراچی :یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 پیسے سے ڈیڑھ روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اگست کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں معمولی نوعیت کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ یکم ستمبر سے پٹرول 60 پیسے اور ڈیزل ایک روپیہ 40 پیسے مہنگا ہوسکتا ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے ابتدائی سمری تیار کرلی ہے۔ اوگرا 31 اگست کی رات نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
Shortlink: