پاکستانی روپے کی قیمت میں 24 فیصد تک بہتری

کراچی : چار ماہ کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں 24 فیصد تک بہتر ہوا ۔ پاکستانی روپیہ ایشیا کے دیگر ممالک کی کرنسیوں پر بازی لے گیا ۔
جولائی سے اکتوبر کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں 24 فیصد تک بہتر ہوا ۔ یورو کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ 24 فیصد ، چینی یوآن اور تھائی بھٹ کے مقابلے میں 14 فیصد ، بھارتی روپے کے مقابلے میں 11 فیصد جبکہ بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں 4 فیصد بہتر ہوا ۔ اس وقت ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح 24 ارب ڈالر کی سطح کو چھو چکے ہیں ۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں لکھا ہے کہ حکومت کو معاشی ترقی میں مزید اضافے کے لئے برآمدی شعبے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.