خوشحالی کیلئے نجی شعبوں کوفعال کرنا وقت کی ضرورت ہے :گورنر

لاہور:گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا معاشی استحکام لائے بغیر حقیقی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا یہی وجہ ہے کہ حکومت معیشت کی مضبوطی کیلئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے ۔2013سے پہلے ملک کی معیشت کا حال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، تاہم آج پاکستان معاشی لحاظ سے کہیں بہتر ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوانِ صنعت و تجارت میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزلاہور عبدالباسط ودیگربھی مو جود تھے ۔گورنر نے مزید کہاغربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے حکومتی کاوشیں اپنی جگہ تاہم خوشحالی کے خواب کی تعبیر کیلئے نجی شعبوں کو فعال کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
انہوں نے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا زیادہ پیداواری لاگت کی وجہ سے صنعت مشکلات میں ہے ۔ کالاباغ ڈیم کے معاملے پرحکومت واضح فیصلہ کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.