سونا100روپے مہنگا،فی تولہ49800کاہوگیا

کراچی:عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں10ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت1143ڈالر ہوگئی ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد، راولپنڈی ،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت49ہزار700روپے سے بڑھ کر49ہزار800 روپے ہوگئی ،اسی طرح 85روپے کے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت42 ہزار685روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 740روپے پرمستحکم رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.