روئی کے سودے 6475من ریکارڈ ، اسپاٹ ریٹس میں مندی

کراچی:مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ 6ہزار325روپے سے6ہزار 475 روپے من ریکارڈ کیے گئے ۔ منگل کو کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 2016-17کی 2 ہزار600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار325 روپے سے 6 ہزار 475 روپے فی من پر بند ہوئے ، ہارون آباد کی روئی کی ایک ہزار 200 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 325 روپے سے 6 ہزار 350 روپے فی من رہے جبکہ حاصل پور کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 400 روپے سے 6 ہزار 350 روپے فی من پر بند ہوئے ۔
ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ رحیم یار خان کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 475 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ بہاولپور کی روئی کی 600 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 440 روپے فی من رہے ،علاوہ ازیں روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں بالترتیب 50 اور 53 روپے کی کمی رونماء ہوئی،اعداد و شمار کے مطابق روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گزشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 250 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 200 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 6 ہزار 698 روپے سے کم ہو کر 6 ہزار 645 روپے رہ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.