ابھیشیک اور ودیا بالن فلم چینی گم میں اپنا لوہا منوائیں گے

بالی وڈ کی مشہور اداکار ابھیشیک بچن فلم ،، چینی کم،، کے ڈائریکٹر آربالا کرشنن کے ساتھ اپنی نئی فلم میں کام کر رہے ہیں۔اس فلم میں ان کے ساتھ امیتابھ بچن بھی شامل ہیں،یہ دونوں اس فلم میں باپ بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔فلم کے ڈائریکٹر نے پہلے ایشوریارائے کو ابھشیک کے مقابل کاسٹ کرنے کا ارادہ کیا تھا مگر پھر انہوں نے سوچا کہ ایسا کرنے سے یہ ان کی فیملی فلم لگے گی چنانچہ انہوں نے ایش کی جگہ ودیابالن کو بطور ہیروئن کاسٹ کر لیا۔ ودیا اورابھیشیک اور اس سے قبل فلم گرو میں بہن بھائی کاکردار ادا کر چکے ہیں اسکے علاوہ ودیا امیتابھ بچن کے ساتھ بھی فلم ،،اکلاویا،، میں کام کر چکی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں امیتابھ بچن،ابھشیک بچن اور ودیا بالن کے علاوہ پریش روال بھی شامل ہیں۔

Shortlink: