اداکار میل گبسن8 سال بعد دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گے

اداکار میل گبسن8 سال بعد دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گے #1

ہالی ووڈ:اداکار میل گبسن تقریباً آٹھ سال بعد دوبارہ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ آج ان کی نئی فلم شمالی امریکا میں ریلیز کردی گئی ۔ Edge of Darknessمیں میل گبسن ایسے شخص کا کردار ادا کررہے ہیں جو اپنی اکلوتی بیٹی کے قتل کی تفتیش کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آٹھ سال کے وقفے کے بعد دوبارہ اداکاری کرنے میں بہت مزہ آیا۔میل گبسن نے2002سے کسی فلم میں اداکاری نہیں کی ،لیکن2004 میں فلمThe Passion of the Christ کی ڈائریکشن دی تھی ۔میل گبسن کو1995 میں فلمBraveheart کے لیے بہترین ہدایت کارکا آسکر ایوارڈ ملا تھا ۔ انہوں نے اس فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کیا تھا۔

Shortlink: