ادویات کی زیادتی سے برٹنی کی موت ہوئی، رپورٹ
February 6, 2010
![]() |
لاس اینجلس: اداکارہ برٹنی مرفی کی موت نمونیہ اورادویات کی زیادتی کے باعث ہوئی۔ امریکی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں تفتیش کنندہ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ برٹنی مرفی کی موت نمونیہ اورادویات کی زیادتی کے باعث ہوئی۔بتیس سالہ مرفی بیس دسمبر دوہزار نو کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں،جس کے بعد ان کے شوہر اور والدہ نے برٹنی کی موت کو غیر طبعی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تجویز کے مطابق ادویات استعمال کررہی تھیں تاہم اب خبررساں ادارے نے تفتیش کنندہ کی رپورٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برٹنی مرفی کی موت ادویات کے زائد استعمال سے واقع ہوئی ہے ۔



