اسٹیج ڈرامہ ،، ستم گر تیرے لئے ،، کل سے الحمراء ہال نمبر 2میں پیش کیاجائیگا
November 20, 2008
لاہور(سی این اے) اسٹیج ڈرامہ ،، ستم گر تیرے لئے ،، کل ہفتہ سے الحمراء ہال نمبر 2میں پیش کیاجائیگا ۔ ڈرامے کے فنکاروں میں انور علی ، ذوالقرنین حیدر ، عرفان ہاشمی، عابد کشمیری، ظفر ارشاد، مجاہد رانا ،چندا علی ،فلمسٹار بختاور،فرح چوہدری ، سویرا خان، ہنی طاہرہ ، مہوش ، زریں ملک اور ارشد ملک شامل ہیں ۔ ڈرامے کی تحریرمعروف رائٹربانو قدسیہ کی ہیں جبکہ ڈرامے کی ہدایات قیصر جاوید نے دی ہیں ۔ یاد رہے کہ مذکورہ ڈرامہ کا اسکرپٹ الحمراء آرٹ کونسل کی انتظامیہ نے خود دیا ہے اور یہ وہ پہلا ڈرامہ ہے جو الحمراء آرٹ کونسل کی طرف سے اسکرپٹ خود دئیے جانے کے فیصلے کے بعد پیش کیا جارہا ہے ۔


