ایما مہنگی ترین اداکارہ قرار

February 6, 2010  

ایما مہنگی ترین اداکارہ قرار #1

لندن: ہالی وڈ کی معروف نو عمر اداکارہ ایما واٹسن دوہزار نو کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ بن گئیں۔غیر ملکی میگزین وینیٹی فیئر میں سال دوہزار نو میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی چالیس اداکارراؤں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ایماواٹسن بیس ملین پاؤنڈز معاوضے کے ساتھ سرفہرست ہیں۔میگزین کے مطابق فلم ہیری پورٹر میں کام کرنے والی انیس سالہ ایماواٹسن کو فلم کی آخری دو سیریزکے لئے دس دس ملین پاؤنڈز اداکئے گئے تھے۔ایما فہرست میں صرف سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ ہی نہیں بلکہ ان کوبیس ملین پاؤنڈز وصول کرنے والی سب سے کم عمر اداکارہ بھی قرار دیا گیا ہے۔