بارہ فٹ لمبا شیر لندن کے دورے پر

بارہ فٹ لمبا شیر لندن کے دورے پر #1

لندن:پہلے پہل تو ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی عظیم الجثہ جانور فرار ہوکر لندن کی سڑکوں پر مٹرگشت کر رہا ہے لیکن ایسا نہیں ہے؛ بلکہ ’ہرکولیس‘ نامی اس شیر ببّرکوبا قاعدہ طور پر لندن کے مشہور مقامات کا دورہ کروایا جا رہا ہے۔ بارہ فٹ لمبا اور9 سو پاؤنڈ وزنی یہ آٹھ سالہ شیرآج کل لندن کے مشہور و معروف مقامات اور عظیم الشان عمارتوں کے دورے میں مصروف ہے۔کندھے تک ساڑھے چار فٹ اور کانوں تک پیمائش کے حساب سے ہرکولیس چھ فٹ قامت کا حامل ہے اور باآسانی ایک ڈبل ڈیکر بس کی اونچائی تک پہنچ سکتا ہے۔ ہرکولیس کی روزانہ کی خوراک 25 پاؤنڈ گوشت اور ایک گیلن پانی پر مشتمل ہے۔

Shortlink: