![]() |
ٹوکیو: انڈرورلڈ کیلئے مخصوص سمجھے جانے والے فن کو عام لوگوں تک پہنچانے کیلئےتائیوان میں انٹر نیشل ٹیٹو کنونشن منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے سیکڑوں آرٹسٹوں نے شرکت کی۔منتظمین کاکہناتھاکہ بہت سے ممالک میں ابھی تک ٹیٹوبنانے کو ، باقاعدہ فن یا بزنس کادرجہ نہیں دیاگیا۔جبکہ ٹیٹوبنانے والوں پر ٹیکس دینے کیلئے دباؤ بھی ہوتا۔ تائیوان کے معروف ٹیٹو آرٹسٹ چے، ین ۔ نے بتایاکہ ٹیٹو آپ کے شریک حیات سے زیادہ وفادارہوتاہے، جو زندگی بھرآپ کا ساتھ نہیں چھوڑتا۔کنونشن کےدوران دنیا بھر کے فنکاروں نے انسانی جسموں کو بطورکینوس استعمال کرتے ہوئے آرٹ کے نادرنمونوں کوپیش کیا۔اس موقع پر جسم پر بہترین نقش ونگار کابھی مقابلہ ہوا۔
Shortlink: