![]() |
کیلیفورنیا : کیلیفورنیا کے نارکوٹکس انفورسمنٹ بیورو نے تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے قتل میں ملوث سات ڈاکٹروں پر کسی قسم کے الزام عائد نہیں کئے جائیں گے۔آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی اچانک موت نے کئی ذہنون میں شکوک و شبہات کو جنم دیا، جس کے بعد ان کے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے الزامات عائد کئے گئے تھے کہ ہوسکتا ہے ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث مائیکل جیکسن کی موت واقع ہوئی ہو۔ اسی شک کی بنیاد پر کیلیفورنیا میں نارکوٹکس انفورسمنٹ بیورو کی جانب سے سات ڈاکٹرز پر تحقیقات شروع کردی گئی تھی۔تحقیقات مکمل ہونے پر نارکوٹکس انفورسمنٹ بیورو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ساتوں ڈاکٹروں پر کسی قسم کے الزامات عائد نہیں کئے جاسکتے۔
Shortlink: