![]() |
کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ زیبا نے علی زیب پروڈکشن ہاؤس دوبارہ کراچی میں کھولنے کا اعلان کردیا۔ پاکستانی فلموں کی سپر ہٹ جوڑی زیبا اور محمد علی آج بھی لوگوں کے دلوں میں ماضی کی طرح زندہ ہیں لیجنڈ اداکارہ زیبا کے اعزاز میں کراچی پریس کلب میں تقریب پزیرائی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں عمر شریف، مصطفٰی قریشی، سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔کراچی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ صحافیوں نے زندگی کے ہر شعبوں کی طرح فنکاروں کو بھی عزت و وقار دینے اور یاد رکھنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ تقریب میں عمر شریف نے باتوں باتوں میں شرکاء محفل کو لوٹ پوٹ بھی کیا اور مرحوم محمد علی کی یادوں کو بھی تازہ کیا۔ تقریب سے خطاب میں ادکارہ زیبا نے کہا کہ کراچی میں آکرانہیں کبھی بھی پردیسی ہونے کا احساس نہیں ہوا۔ تقریب کے آخر میں سندھ کے رویتی تحفہ اجرک سے بھی نوازہ گیا۔
Shortlink: