سلمان کی شاہ رخ کی حمایت

سلمان کی شاہ رخ کی حمایت #1

ممبئی: بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے حوالے سے شاہ رخ خان کی حمایت کردی۔ سلمان خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ جاری کشیدگی کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل میں شمولیت کے حوالے شاہ رخ خان کی شیو سیناکے خلاف کھلم کھلا حمایت کی ہے۔ سلمان کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل کرنے کا کہہ کر کوئی غلط کام نہیں کیاکہ جس پر وہ معافی مانگیں اور بطور آئی پی ایل ٹیم کے مالک کے ایسا کرنا ان کا حق ہے۔

Shortlink: