![]() |
ممبئی: بھارت میں جاری لکمے فیشن ویک میں جہاں ماڈلز دلکش ملبوسات زیب تن کیے لوگوں کے دلوں کو لبھا رہی ہیں وہیں سپرماڈل ناؤمی کیمپ بھی فیشن ویک میں جلوہ افروز ہونے کیلئے ممبئی پہنچ گئیں ہیں۔لکمے فیشن شو میں زیادہ تر لباس معروف ڈیزائنروکرم فاندس کے ہیں ۔ ناؤمی کیمپ کا کہنا ہے کہ بھارتی لباس سے انھیں خا ص لگاوٴہے اور ساڑھی انہیں بہت پسند ہے۔ناؤمی نے بتایا انہیں لکمے فیشن شو میں پرفارم کرکے بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے زیادہ فیشن شوز میں پرفارم نہیں کیامگربھارت میں ریمپ پر واک کرناان کے لیے منفرد تجربہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیشن شو میں پرفارم کرنا یہاں کی عوام کے لئے ہے۔بھارتی شہر ممبئی کی تعریف کرتے ہوئے ناؤمی نے کہاکہ انہیں تاج ہوٹل میں بہت ہی ملنسار لوگ ملے۔انہوں نے کہا کہ اگر کبھی دوبارہ بلایا گیا تو وہ ممبئی ضرور آئیں گی۔
Shortlink: