شارخ خان ،بلو باربر،میں سپر اسٹار کا رول ادا کریں گے

April 30, 2008  

کس نے یہ سوچا تھا کہ شاہ رخ خان جیسا بڑا اداکار دوسروں کے ٹھکرائے ہوئے کردارادا کرے گا اوروہ کسی بھی ہدایتکار کی دوسری چوائس ہوگا، لیکن جہاں تک معروف ہدایتکار پریا درشن کا تعلق ہے ان کیلئے شاید ایسا ہی ہے کیونکہ وہ جب بھی فلم بناتے ہیں ان کی پہلی چوائس اکشے کمار ہوتے ہیں ۔اس بار بھی ایسا ہوا انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ،بلو باربر، کے مرکزی کردار کیلئے اکشے کو کہا لیکن اکشے نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر یہ فلم ٹھکرا دی۔ جس کے بعد پریا نے شاہ رخ خان سے رابطہ کیا اور شاہ رخ خان جنہوں نے اس سال صرف بچوں کے حوالے سے فلمیں کرنے کا عہد کیا تھا نے فوراً فلم میں کام کرنے کی ہامی بھر لی ۔ ذرائع کے مطابق شارخ خان ،بلو باربر،میں سپر اسٹار کا رول ادا کریں گے ۔