شاعر سرفراز شاہد کے لئے شام پزیرائی
February 7, 2010
![]() |
اسلام آباد: اسلام آباد میں طنز و مزاح کے صاحب اسلوب شاعر سرفراز شاہد کے لئے شام پزیرائی منعقد کی گئی۔ تقریب کا اہتمام بزم اکبر الہ آبادی اور مقتدرہ قومی زبان نے کیا۔ ممتاز مزاح گو شاعر انور مسعود اور انعام الحق جاوید نے کہا کہ سرفراز شاہد نے قدروں کی بے قدری، معاشرتی ناہمواریوں اور تہذیب کی پامالی کا نوحہ لکھا ہے، اس کے کلام میں موجودہ دور کی سائنسی پیش رفت بھرپور طور پر سانس لے رہی ہے۔افتخار عارف، میاں نزیر اظہر، ڈاکٹر توصیف تبسم، منشایاد، ڈاکٹر سعید اقبال سعدی، فرزانہ جاناں اور عائشہ مسعود ملک نے سرفراز شاہد کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز شاہد مزاح نگاری کا کام سنجیدگی سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ فکر اور مزاحیہ انداز بیاں سے ایج کے معاشرے کی عکاسی کی ہے۔۔ صاحبِ شام سرفراز شاہد نے موجودہ حالات کے تناظر میں اپنے تازہ قطعات سنا کر سامعین کو محظوظ کیا۔۔۔ مقررین نے کہا کہ سرفراز شاہد نے اپنی شاعری میں شگفتگی کے ساتھ شائستگی کو بھی برقرار رکھا ہے اور ہنسنے ہنسانے کے علاوہ اصلاح کی کوشش بھی کی ہے۔



