شلپا اور راج کا استقبالیہ

شلپا اور راج کا استقبالیہ #1

ممبئی : شلپا شیٹی اور راج کندرا کی جانب سے شادی کے بعد استقبالیہ تقریب میں بالی وڈ کی معتبر اور نما یاں شخصیا ت نے شر کت کی ۔ ذرا ئع کے مطابق شلپا اور راج نے اپنی شا دی کی خوشی میں استقبالیہ تقریب منعقد کی ۔تقریب میں بالی وڈ سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ۔ تقریب میں بالی وڈ شہنشاہ امیتا بھ بچن ، شاہ رخ خان ،ایشوریا رائے بچن ،ریتک،کنگنا ،کرن جوہر اور نیل نتین مکیش سمیت دیگر اہم شخصیات نے شر کت کی ۔اس دعوت میں سول ایو ی ایشن کے وزیر پروفول پٹیل، بی سی سی آئی کے نا ئب صدر للیت مودی اور بزنس ٹا ئیکون وجے مالیا نے بھی شر کت کی ۔اس موقعے پر مہمانوں نے شلپا اور راج کندرا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ نیل نتین نے کہا کہ وہ شلپا اور راج کیلئے دعا گو ہیں کہ یہ جوڑی سدا خوش رہے ۔اس حوالے سے شلپا کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ، وہ اور را ج اب بھی دوست کی ہی طر ح رہتے ہیں جبکہ راج نے خود کو شلپا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر خوش قسمت ترین انسان قراردیا ۔شلپا اور راج با ئیس نومبر کو کھنڈالہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ئے۔دونوں کی شادی کی تقریب نہایت سادگی سے منعقد کی گئی اور اس میں فیملی ممبرز کے علاوہ صرف انتہائی قریبی لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا ۔

Shortlink: