شلپا کا ٹی وی شو میں کام کرنے سے انکار

شلپا شیٹھی نے آئندہ کسی بھی ٹی وی شو میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ بالی وڈ کی حسین و جمیل اداکارہ شلپا کا کہا ہے کہ وہ اب کبھی بھی کسی رئیلیٹی شو میں کام نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سے قبل پروگرام بگ برادرزمیں ہوسٹ رہ چکی ہیں اور اب اسی پروگرام کے دوسرے حصے میں بھی کام کریں گی لیکن اس کے بعد وہ کسی بھی رئیلیٹی شو میں کام نہیں کریں گی۔ شلپا نے کہا کہ اب وہ اپنی زندگی کا زیادہ ٹائم اپنے دوست راج کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں ۔

Shortlink: