عامر اور کنگ خان سرد جنگ کے خاتمے کیلئے تیار

apr-07-2ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور عامر خان طویل عرصے سے جاری سرد جنگ کے خاتمے کے لئے تیار دکھائی دے رہیں۔کنگ خان اور عامرکے درمیان ڈائریکٹر کرن جوہر کے گھر پر ملاقات ہوئی جہاں دونوں اسٹارز گرم جوشی سے ملے اوربالی وڈ کوفلمسازوں اور سنیما مالکان کے درمیان نفع کی شیئرنگ کے حوالے سے درپیش مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کی۔اس حوالے سے کرن جوہر کا کہنا ہے کہ یہ باضابطہ ملاقات تھی اور اس ملاقات میں بالی وڈ مسائل کے علاوہ کسی اور معاملے پر بات نہیں ہوئی۔عامر خان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اداکار لوگوں کی خوشی اور تفریح کے لئے کام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں نفع میں سے پروڈیوسر ،ڈسٹری بیوٹر،سنیما مالکان کو برابری کا حصہ دیا جاتا ہے۔شاہ رخ نے کہا کہ کوئی کسی سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتے،تمام لوگوں کو برابری کا حصہ دیا جاتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے چھوٹے اور ابھرتے ہوئے پروڈیوسرز کو کامیابی کے مواقع حاصل ہوں گے۔

Shortlink: