![]() |
ممبئی: بالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ فلم میں کام نہیں کرناچاہتے۔ ایک انٹرویو میں رنبیرکپور نے کہا کہ مستقبل قریب میں اور عمران کسی فلم اکٹھے نظر نہیں آئیں گے کیوں کہ اس وقت میری پوزیشن سولوہیروفلمیں بنانے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خودغرض آدمی ہوں اور فلم کی کامیابی کا اکیلے فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں، میں کامیابی میں کسی اورکو حصہ دینا کا قائل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اور عمران دوست ہیں لیکن بہترین دوست نہیں، فلم انڈسٹری میں آیان مکھرجی ہی میرے قریبی دوست ہیں۔
Shortlink: