فلم پاتھ شالا میں میرا کردار مختصرہے،شاہد

فلم پاتھ شالا میں میرا کردار مختصرہے،شاہد #1

ممبئی : بالی وڈ کے اداکارشا ہد کپور نے کہا ہے کہ فلم پاتھ شالا میں انہوں نے مختصر کردار اداکیا ہے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد کپور نے بتایا کہ فلم پاتھ شالا میں ان کا کردار تیس سے چالیس منٹ کا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فلم اگلے سال ریلیز کردی جائے گی۔فلم کے پروڈیوسراحمد خان ہیں ۔ہدایت کارملند اکے کی فلم پاتھ شالا کی شوٹنگ ایک سال قبل ہی مکمل کرلی گئی تھی اوراس کی تشہیربھی کی جارہی تھی ۔فلم کو جنوری میں ریلیز ہونا تھا مگر ریلیز التوا کا شکار ہوتی رہی تا ہم اب یہ فلم اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کی جائے گی ۔ شاہدنے کہا فلم بگ پکچرز ایروز انٹر نیشنل کے تعاون سے پیش کی جائے گی ۔شاہد کاکہنا تھا کہ فلم بھارت میں تعلیمی نظام کے خلاف بنائی گئی ہے جس میں ان کا کردار ایک ٹیچر کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس فلم میں کام کرنے پر بہت خوش ہیں ۔فلم پاتھ شالا میں شا ہد کے ساتھ مر کزی کردار عا ئشہ ٹاکیہ ادا کر رہی ہیں ۔اس کے علاوہ فلم میں نانا پا ٹیکر اور چا ئلڈ اسٹار سوینی کھرا،علی حاجی اور داوجی یادیو شامل ہیں۔

Shortlink: