لاہور:جشن بہاراں، رنگ رنگا شو کاانعقاد
March 13, 2010
![]() |
لاہور: لاہور میں جشن بہاراں کے سلسلے میں رنگ رنگا شو منعقد ہوا، جس میں گھوڑ دوڑ، اور نیزہ بازی کے مقابلے ہوئے جبکہ ایک مشعل بردار ریلی بھی نکالی گئی۔ریس کلب میں ہونے والے اس شو میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ رات کو ہونے والے جشن بہاراں کے اس شو میں نیزہ بازی کے علاوہ مشعل بردار پریڈ، ماس کوٹ پریڈ ہوئی، جسے شائقین دیکھ کر بڑے محظوظ ہوئے۔ اس موقعے پر مہمان خصوصی رحمان ملک نے کہا کہ کلچرل شو ہماری ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں، دہشت گردی کے باوجود ملک میں ایسی سرگرمیاں بہادر قوم کی نشانی ہیں۔جشن بہاراں کے نام سے ہونے والے اس ثقافتی شو میں چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کا علاقائی رقص پیش کیا گیا جبکہ بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈھولچی نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ فن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقعے پر معروف گلوکار جیسی سنگھ اور فوک گلوکار عارف لوہار نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے شوز سے لوگوں کو نہ صرف تفریح کے ساتھ اپنے ملک کے کلچر سے روشناس ہونے کے مواقع ملتے ہیں بلکہ ایسے ایونٹس چاروں اکائیوں میں اتحاد اور یگانگت کا ذریعہ بنتے ہیں۔



