لاہور:نیشنل ڈاکو منٹری فلم فیسٹیول یکم نومبر سے شروع

لاہور: پہلا نیشنل ڈاکو منٹری فلم فیسٹیول یکم نومبر سے لاہور میں شروع ہو گا۔فیسٹیول کی کوارڈینیٹر سارہ ترین اور معروف صحافی منو بھائی نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستانی دستاویزی نمائش میں پہلی چار پوزیشنز پر آنے والی فلموں کو چار دسمبر سے ممبئی میں شروع ہونے والے ساؤتھ ایشیئن فیسٹیول میں شامل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ممبئی فیسٹیول میں تمام سارک ممالک کی دستاویزی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔اس موقع پر منو بھائی نے کہا کہ ممبئی فیسٹیول میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی فلم کو تین ہزار ڈالر کا انعام ملے گا۔

Shortlink: