![]() |
لاہور: ملک کی چھ ٹاپ ماڈلز نے لاہور میں عروسی ملبوسات کی منی کیٹ واک میں حصہ لیا۔ڈیفنس لاہور میں ایک بیوٹی سیلون کی افتتاحی تقریب میں ملک کی ٹاپ ماڈلز نے جواں سال لڑکیوں اور خواتین کے جھرمٹ میں منی کیٹ واک کی۔ اس کیٹ واک میں حصہ لینے والی تمام ماڈلز نے ملک کے ٹاپ فیشن ڈیزائنر حسن شہر یار یاسین کے ڈیزائن کردہ انتہائی دیدہ زیب عروسی ملبوسات زیب تن کئے تھے۔ معروف بیوٹیشن آمنہ ظہور نے ماڈلز کو اپنے میک اپ کے ذریعے جو دلکش لْکس دیں، ان سے ہر برائیڈل منفرد دکھائی دے رہی تھی۔اس منی کیٹ واک میں جن ٹاپ ماڈلز نے حصہ لیا، ان میں نتاشہ حسین ، ایان ، مہرین سید ، نادیہ علی ، نور اورطوبیٰ شامل تھیں۔ منی کیٹ واک کو دیکھنے کے لئے فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ماڈلز اور جواں سال لڑکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس کیٹ واک کے آرگنائزر قاسم یار ٹوانہ تھے۔
Shortlink: