لاہور میں محفل موسیقی، گائیکوں نے شائقین کے دل جیت لیے
February 7, 2010
لاہور میں کل پاکستان موسیقی کانفرنس کے زیر اہتمام محفل موسیقی منعقد کی گئی۔جس میں کلاسیکی گائیکوں سمیت معروف طبلہ نواز طافو خان نے اپنی پر فارمنس سے شائقین کے دل جیت لیے۔لاہور آرٹس کونسل میں ہونے والی اس کلاسیکل محفل موسیقی کا آغاز شام چوراسی گھرانے کے نوجوان گلوکار شجاعت علی خان کی پرفارمنس سے ہوا ، شجاعت نے اپنے خاندانی انداز میں چار سروں پر مبنی راگ جوگ پیش کیا ۔میں چار سروں پر مبنی راگ جوگ پیش کیا ، جس کے بعد گلوکارہ بنش پرویز نے کلاسیکل راگ مارو بھاگ کے سر بکھیر کر حاضرین کی داد سمیٹی ۔ محفل کا اختتام دنیا بھر میں طبلے پر اپنا ایک الگ مقام رکھنے والے پاکستان کے معروف موسیقار اور طبلہ نواز طافو خان کی پرفارمنس پر ہوا ، طافو خان نے سولہ ماتروں پر مبنی تانیں اور کلاوتی کمال مہارت سے پیش کرکے حاضرین کو حیران کردیا ، پرفارمنس کے دوران کالو خان نے ہارمونیم پر طافو خان کا ساتھ دیا ۔


