لنڈسے منشیات کے استعمال سے پریشان

لنڈسے منشیات کے استعمال سے پریشان #1

لندن: ہالی وڈ کی معروف اداکارہ لنڈسے لوہن نے کہا ہے کہ انہیں خوف ہے کہ منشیات کی عادت ان کی جان لے لی گی۔غیر ملکی خبررساں ا دارے کے مطابق اداکارہ لنڈسے پریشانیوں سے بچنے کے لئے منشیات کا استعمال کرتی ہیں تاہم اب انہوں نے خوف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کی عادت انہیں موت کے گھاٹ اتار دے گی۔لنڈسے نے شکایت کی کہ دوہزار سات میں جب ان کے والد نے ان سے متعلق بیانات دیئے تھے تب ان کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا تھا۔ان کاکہنا تھا کہ انہوں نے اپنی پریشانیوں کو شراب نوشی کے ذریعے چھپانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ اب وہ زندگی کے اس دوراہے پر ہیں جہاں ان کو کوئی چیز استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ،انہوں نے کہا کہ اپنی زندگی میں انہوں نے بیشتر غلطیاں کیں جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے اور اب وہ انہیں غلطیوں کے سہارے زندگی جینا چاہتی ہیں۔

Shortlink: