لیجنڈ اداکار دیو آنند کی فلم کا ری میک

لیجنڈ اداکار دیو آنند کی فلم کا ری میک #1

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دیو آنند اپنی ماضی کی فلم ہرے راما ہرے کرشنا کا ری میک بنائیں گے۔ انیس سو اکھتر میں ریلیز ہونے والی دیو آنند کی فلم ہرے راما ہرے کرشنا نے بے حد مقبولیت حاصل کی تھی دیو آنند کا کہنا ہے کہ اس فلم کا ری میک لوگوں کو یقینا پسند آئے گا۔ فلم کے ری میک کے لئیے اسکرپٹ مکمل کرلیا گیا ہے اور اس کی شوٹنگ نیپال میں کی جائے گی،اس کے علاوہ دیو آنند نے اپنی کلاسک مووی ہم دونوں کو کلر میں ریلیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جو جلد ہی ریلیز کردی جائے گی۔

Shortlink: