![]() |
نیویارک : لیونارڈو ڈی کیپریو کی سائنس فکشن فلم مسلسل تیسرے ہفتے میں بھی امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر رہی۔انسیپسن نے تیسرے وِیک اَینڈ کے دوران دو کروڑ پچھتر لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے شمالی امریکی چارٹ میں اپنی برتری برقرار رکھی۔ فلم اب تک انیس کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر اپنے نام کرچکی ہے۔ اور توقع ہے کہ تیس کروڑ ڈالر کے ہدف تک پہنچ جائے گی۔ نئی کامیڈی مووی ڈِنر فار شَمَکس (Dinner For Schmucks) افتتاحی وِیک اَینڈ پر دو کروڑ تینتیس لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ مگر کَیٹس اینڈ ڈاگ کی نئی تھری ڈی سیکوئل توقعات سے کہیں کم بزنس کرسکی۔ اور پانچویں نمبر پر رہی۔
Shortlink: