مقابلہ جیت کرسماجی کام کرنیکا موقع ملا، مس امریکا

مقابلہ جیت کرسماجی کام کرنیکا موقع ملا، مس امریکا #1

فلوریڈا: مس امریکا کریسا کیمرون نے کہا ہے کہ مقابلہ جیت کر سماجی کاموں میں حصہ لینے کا مزید موقع ملا۔بائیس سالہ کریسا کیمرون ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی میں صحافت کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں مس امریکا کا مقابلہ جیتا۔ کریسا مقابلے میں کامیابی کو زندگی کا اہم ترین سنگ میل قرار دیتی ہیں۔مس امریکا کے مقابلے میں شرکت کا مقصد محض کامیابی حاصل کرنا نہیں تھا۔ میں فورم کے ذریعے مختلف معاملات پر آواز اٹھانا چاہتی ہوں۔ کریسا کیمرون کو مس امریکا کا مقابلہ جیتنے پر پچاس ہزار امریکی ڈالر کا اسکالر شپ ملی تھی۔

Shortlink: