![]() |
سیالکوٹ: کرکٹر شعیب ملک کی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی طے پانے کی خوشی میں سیالکوٹ میں نوجوانوں نے شعیب ملک کے گھر کے باہر بھنگڑا ڈالا اور مٹھائی تقسیم کی۔ سیالکوٹ کے علاقے کینٹ میں شعیب ملک کی رہائش گاہ کے باہر شائقین کرکٹ نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی شادی طے ہونے کی خوشی میں جشن منایا۔نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا اور مٹھائی تقسیم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ خوشخبری سننے کے بعد سے ہی جشن منانے کے منتظر تھے اور اب اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شائقین کرکٹ نے امید ظاہر کہ کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔
Shortlink: