پدمنی کولاپو ایک بار پھر بالی وڈ میں جلوہ گر ہونگی
April 30, 2008
ماضی کی مشہور اداکارہ پدمنی کولاپورجنہوں نے اپنی بیشتر فلموں سے بیحد مقبولیت حاصل کی جن میں ،،پریم روگ،وہ سات دن،زمانے کو دکھانا ہے اور پیار جھکتا نہیں،، قابل زکر ہیں ، اب ایک بار پھر بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں۔ پدمنی اس سے پہلے 2006ء میں فلم،،سوتن،، اور ،،ایٹ شانی،، میں بھی کام کر چکی ہیں،اب اپنی ایک نئی فلم ،،ڈوٹر،،(بیٹی) میں کام کر رہی ہیں اس فلم میں ان کا کردار ایک شادی شدہ ورکنگ وومن کاہے جو ایک بچی کو گود لیتی ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر وجو مانی ہیں اس فلم کی دیگر کاسٹ میں ریما ، ونود خان ،وکرم گوکھلی شامل ہیں۔


