پولینڈ:کنگ خان نےپھرعامر کو مات دیدی

mar-30-8نئی دلی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور عامر خان میں سرد جنگ تاحال جاری ہے۔بھارت میں فلم رب نے بنا دی جوڑی،تارے زمین پراور واٹر کی کامیابی کے بعد ان فلموں کی پولینڈ میں نمائش کی گئی۔ فلم رب نے بنا دی جوڑی میں بہترین اداکاری کی بدولت شاہ رخ خان نے پالینڈ کے باشندوں کے دل جیت لیے۔پولینڈ کی معروف اداکارہ انوشیا سینسوکز کا کہنا ہے کہ ان کو شاہ رخ خان بہت پسند ہیں اور وہ ان کی اداکاری سے مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ امیتابھ بچن،ابھیشک بچن،عامر خان اور ہریتک روشن سے پہلے وہ شاہ رخ خان کو ترجیح دیں گی۔انوشیا نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی فلمیں پولینڈ میں گزشتہ چار سال سے دکھائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں شاہ رخ خان کی ہر فلم پسند ہے۔انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی کبھی خوشی کبھی غم نے پالینڈ میں دھوم مچا دی تھی۔معروف بزنس مین رکی سانا نے کہا کہ عامر خا ن کی فلم تارے زمین پر اچھی تھی مگر جو بات شاہ رخ خان کی ہے وہ کسی اور بھارتی اداکار میں نہیں ہے۔

Shortlink: