کینیڈا: جیونوا یوارڈز کی رنگارنگ تقریب

کینیڈا: جیونوا یوارڈز کی رنگارنگ تقریب #1

وین کوور: کینیڈا میں موسیقی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور شائقین موسیقی کو اپنے فن سے محظوظ کرنے والے فنکاروں کو جیونو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ جیونو ایوارڈز کی تقریب کینیڈا کے شہر وین کوور میں ہوئی جس میں کینیڈین فنکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے اداکار و فنکار بھی شریک ہوئے۔ کینیڈین گلوکار نکل بیک کے میوزک البم ڈارک ہارس کو البم آف دا ایئراورگروپ آف دا ایئر سمیت تین ایوارڈ دیئے گئے۔ آرٹسٹ آف دا ایئر کا ایوارڈ سام رابرٹس کو ملا۔ نیو آرٹسٹ آف دا ایئر کا ایوارڈ لائٹس کو ملا۔ نیو گروپ آف دا ایئر کا ایوارڈ دا اسٹلز کے حصے میں آیا جبکہ سونگ رائٹر آف دا ایئر کا ایوارڈ ڈلاس گرین نے حاصل کیا۔جیونو ایوارڈز میں مقامی اور غیر مقامی سطح پر بھی مختلف کیٹیگریز رکھی جاتی ہیں تاکہ موسیقی کے شعبے سے وابستہ زیادہ سے زیادہ افراد کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔ اس سلسلے میں کنٹری ریکارڈنگ آف دا ایئر کا ایوارڈ ڈوک والکر کے بیوٹی فل لائف کو دیا گیا۔ آلٹرنیٹو البم آف دا ایئر کا ایوارڈ دا اسٹلز کے اوشین وِل رائز، پاپ البم آف دا ایئر کا ایوارڈ آلنس موریسٹی کے فلیورز آف انٹینگلمنٹ، راک البم آف دا ایئرکا ایوارڈ سام رابرٹس کے لوو تھیٹ اینڈ آف دی ورلڈکو، ووکل جاز البم آف دا ایئر مولی جوہنسن کے لکی کو، کنٹیمپریری جاز البم آف دا ایئر جین بنٹ کے ایمبریسنگ وائسزک،و ٹریڈیشنل جا زالبم آف دا ایئر کا ایوارڈ اولیور جونس کے سیکنڈ ٹائم اراوٴنڈ کو، چلڈرنز البم آف دا ایئر کا ایوارڈ اسنیک ٹائم کو دیا گیا۔کلاسیکل البم آف دا ایئر جیمس اینس کے ہومیج کو قرار دیا گیا۔ جیونو ایوارڈزسال کی بہترین ویڈیو اورمیوزک ڈی وی ڈی کو بھی دیا جاتا ہے، بہترین ویڈیو کا ایوارڈ انتھونی سیک کے ہنی ہنی کو اور ڈی وی ڈی آف د اایئر کا ایوارڈ جیوف مکلین کے بلیو روڈ کرسٹوفر ملزکو دیا گیا۔ موسیقی کی دنیا کے اس اہم پروگرام میں کئی مقامی اور غیر ملکی گلو کاروں اور گلو کاراوٴن نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا۔

Shortlink: