گانا،ذرا سی دل میں دے جگہ، ٹاپ چارٹس میں سرفہرست

بالی وڈ کے ہدایتکار موہیت سوری کو کیا پتا تھا کہ جو گانا انہوں نے اپنی فلم ،آوارہ پن ،کیلئے بنایا تھا اسے کوئی اور لے اڑے گا۔،آوارہ پن،کے لیے بنائے گئے گانے ،ذرا سی دل میں دے جگہ، کوکنال دیشمکھ نے اپنی نئی فلم ،جنت، میں استعمال کیا ہے اور آج کل یہ گانا ٹاپ چارٹس میں سرفہرست ہے۔موہیت سوری نے گانا،ذرا سی دل، فلم ،آوارہ پن، کیلئے ریکارڈ کیا تھا تاہم فلم کی عکس بندی کے دوران انہیں لگا کہ اس گانے کی فلم میں کہیں جگہ نہیں ہے لہذاانہوں نے گانے کو فلم میں شامل نہیں کیا۔کنال دیشمکھ جو اس وقت ،آوارہ پن، میں موہیت کے ساتھ بطور معاون ہدایت کار کام کر رہے تھے کو یہ گانا بہت پسند آیا ۔ انہوں نے اپنی نئی فلم ،جنت، کیلئے اس گانے کو چن لیا۔کنال دییش مکھ نے کہاکہ یہ ٹھیک ہے کہ ،ذرا سی ، موہیت کی فلم کیلئے بنایاگیا تھالیکن یہ گانا فلم میں کہیں فٹ نہیں ہو رہا تھا ،لہذا میں نے اسے،جنت، میں شامل کر لیا۔جب موہیت سے پوچھا گیا کہ،کیا آپ اپنے گانے کو دوسری فلم میں دیکھ کر ناراض ہیں؟ تو انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہے یہ گانا مجھے بھی بہت پسند ہے ،چونکہ اس گانے کی میری فلم میں کوئی جگہ نہیں تھی لہذا میں نے اسے استعمال نہیں کیا۔

Shortlink: