ہالینڈ کی سولہ سالہ لڑکی نے دنیا کے گرد چکر پورا کر لیا

ہالینڈ کی لورا ڈیکر سولہ سال کی عمر میں تنہا دنیا کے گرد کشتی میں چکر لگاکر یہ اعزاز حاصل کرنے والی کم عمر ترین شخصیت بن گئیں۔لوراڈیکر نے جب اگست دو ہزار گیارہ میں شروع کیا گیا اپنا سفر ختم کیا تو ان کی عمر سولہ سال چار ماہ تھی۔ انہوں نے سفر کا آغاز پرتگال سے کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈیکر کی پیدائش کشتی میں ہوئی تھی اور انھوں نے ابتدائی چار سال والدین کی کشتی میں سمندر میں گذارے۔اس سے قبل بھی وہ دنیا کے گرد چکر لگانے کی کوشش کرچکی ہیں لیکن دسمبر دو ہزار نو میں وہ اس کوشش کے دوران لاپتہ ہوگئی تھیں۔ بعد میں وہ اسی سینٹ مارٹن جزیرے سے مل گئی تھیں جہاں انھوں نے دنیا کے گرد سفر کا اختتام کیا ہے۔

Shortlink: