ہدایتکارہ سنگیتا کی طبیعت ناساز

February 6, 2010  

ہدایتکارہ سنگیتا کی طبیعت ناساز #1

لاہور: ہدایتکارہ سنگیتا کو چیسٹ انفیکشن کے باعث لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا وہ منگل کے روز علاج کے لئے بھارت روانہ ہوں گی۔ فلم فیڈریشن آف پاکستان کی چیئر پرسن ہدایتکارہ اور اداکارہ سنگیتا کو سینے میں تکلیف کے باعث لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بات چیت کرتے ہوئے سنگیتا نے بتایا کہ گنگا رام ہسپتال دہلی کے ڈاکٹر رندھیر سود ان کے معالج ہیں جن سے وہ ہیپاٹائٹس کا علاج کرا رہی ہیں جس کے لئے چھ ماہ میں ایک بار دہلی جانا ضروری ہے لیکن مصروفیات کی وجہ سے وہ مقررہ وقت پر بھارت نہ جا سکیں جس کے باعث ان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔سنگیتا نے بتایا کہ دہلی میں وہ اپنی چھوٹی بہن اداکارہ کویتا کی مہمان ہوں گی اور وہ وہاں ایک ہفتہ قیام کریں گی۔