آسام میں 11دھماکے،50افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی

آسام میں 11دھماکے،50افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی #1

ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست آسام میں یکے بعد دیگرے گیارہ بم دھماکے ہوئے جن میں50افراد ہلاک اور100سے زائد زخمی ہو گئے جن مین بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔بھارت کی یہ ریاست طویل عرصے سے بد امنی کا شکار ہے اور یہ مقبوضہ کشمیر کے بعدبھارتی بدامنی سے سب سے زیادہ متاثر ریاست ہے ۔ بھارتی ریاست آسام میں 1971 سے علیحدگی اور نسلی و مذہبی منافرت کی بنیاد پر تحریکیں چل رہی ہیں۔1971 سے آسام میں جاری فوجی کاروائیوں ،بدامنی اور بم دھماکوں میں اب تک ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ یہاں سے نقل مکانی بھی کرگئے ہیں۔

Shortlink: