اسرائیل ،فلسطین تنازعات،بات چیت آج سے شروع

اسرائیل ،فلسطین تنازعات،بات چیت آج سے شروع #1

واشنگٹن: اسرائیل اور فلسطین تنازعات کے پر امن حل کے لیے دو سال بعد براہ راست بات چیت آج سے شروع کر رہے ہیں۔یہ اعلان امریکی صدر باراک اوباما نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعات کا پرامن حل براہ راست بات چیت سے ہی ممکن ہے۔ آج دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان براہ راست بات چیت واشنگٹن میں ہو گی۔اس سے قبل دونوں ملکوں کے سربراہان وائٹ ہاوٴس کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میں بھی ملاقات کریں گے۔ صدر اوباما کا کہنا ہے کہ یہ بات چیت ایک سال تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ امریکا ان براہ راست مذاکرات میں اپنی مرضی مسلط نہیں کرے گا۔ امید ہے کہ ہے کہ دونوں ملکوں کے رہنما اس موقع کو ضائع نہیں کریں گے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن امریکا کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

Shortlink: