اسپین:نوجوان بل فائٹر نے چھ خطرناک بیل ٹھکانے لگادئیے، شائقین حیران

February 7, 2010  

میڈرڈ :اسپین کے16 سالہ بل فائٹر نے کھیل کے ایک ہی دورانیے میں چھ خطرناک بیلوں کو ٹھکانے لگاکر شائقین کو حیران کردیا۔ اس طرح کا کارنامہ صرف انتہائی تجربہ کار بل فائٹرز ہی انجام دے سکتے ہیں۔Jairo Miguel Sanchez نے بیلوں سے یہ منفرد مقابلہ اپنے آبائی شہر Carceres میں ہونے والی بل فائٹنگ میں کیا۔ 16 سالہ سانچیز نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں اپنے پہلے شکار ساڑھے چار سو کلوگرام وزنی خونخوار کالے بیل کو ہلاک کیا۔ اور پھر کھیل کے ایک ہی دورانیے میں مزید پانچ خطرناک بیلوں کو ٹھکانے لگانے میں کامیاب رہے۔ مقابلے سے حاصل ہونے والی رقم آٹزم کے شکار بچوں کیلئے عطیہ جمع کرنے کی مہم کا حصہ تھا۔ عام طور پر بل فائٹنگ میں تین فائٹرز دو دو بیلوں سے مقابلہ کرتے ہیں۔ اور اسپین میں بل فائٹرز کی اوسطأ عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہوتی ہے۔ مگر وہ چاہیں تو16 سال کی عمر سے فل فائٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔