![]() |
ہیوسٹن : امریکا کی تمام ریاستوں میں مقیم پاکستانیوں کیجانب سے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے عطیات جمع کرنیکی مہم زور وشور سے جاری ہے ۔ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے زیراہتمام پاکستانی سینٹر کے ہال کو عطیات جمع کرانے کا مرکز بنا دیا گیا ہے ۔جہاں پر کمیونٹی کے افراد جوق در جوق کھانے پینے اورروز مرہ ضروری استعمال کی اشیاء جمع کرا رہے ہیں۔پی اے اے جی ایچ کے صدر خالد خان نے بتایا کہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد پاکستان سینٹرمیں لاکھوں روپے مالیت کی غذائی اجناس ،ادویات ،کپڑے اور دیگر سامان جمع کرارہے ہیں۔جبکہ اس سلسلے میں پی آئی اے کے تعادن سے ابتک دو ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان امریکا کے شہر شکاگو بھیج دیا گیا ہے ۔جہاں سے وہ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایسوسی ایشن کے کارکنان راتوں کو جاگ کرکے امدادیپیکٹ تیار کر رہے ہیں تاکہ جلداز جلد متاثرین تک سامان پہنچایا جاسکے۔دوسری جانب پاکستانی قونصل جنرل محمد عاقل ندیم نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کافی فکرمند ہیں۔اور وہ ہرممکن تعاون کررہے ہیں۔پیپلزپارٹی ہوسٹن کے صدر ریاض حسین اور پیپلزپارٹی ڈیلاس کے صدر راجہ زاہد خان نے کمیونٹی افراد سے بھرپور امداد کی اپیل کی ہے ۔علاوہ ازیں ڈیلاس میں بھی مختلف تنظیموں کی جانب سے عطیات جمع کیا جا رہے ہیں ۔اس حوالے سے پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹیکساس کے رہنما راشد ڈاراایک ٹیم کے ہمراہ پاکستان جاکر امداد متاثرین کے حوالے کرینگے۔اسلامک ریلیف،ہیلپنگ ہینڈ،تحریک انصاف،عمیر ثنا فاؤنڈیشن ہوسٹن سمیت کئی فلاحی تنظیمیں عطیات جمع کر رہیں ہیں۔پاکستان کونسل آف ڈیلس فورٹ ورتھ کے رہنما اکرما خان ،فیاض حسن ، آفتاب صدیقی ودیگر بھی زیادہ سے زیادہ عطیات کے حصول کیلئے مہم چلا رہے ہیں۔تاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین تک امداد پہنچ سکے۔
Shortlink: