واشنگٹن : امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی طرح یمن کے لیے بھی فوجی اور معاشی امداد میں اضافہ کیا جارہا ہے تاکہ القاعدہ کی جانب سے بڑھتے ہوئے خطرے سے بہتر طور پر نمٹا جاسکے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے امریکی دفترِ خارجہ کے سینئر اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی حکومت یمن میں ہونے والے واقعات پر توجہ دے رہی ہے۔اور اس کی بڑی وجہ امریکی ائرلائن کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کرنے والے نائجیرین شہری کا یہ اعتراف ہے کہ اس نے بم بنانے کی تربیت یمن میں القاعدہ کے ایک رکن سے حاصل کی۔ امریکی حکام کے مطابق مالی سال 2010 میں ترقیاتی اور سیکیورٹی مقاصد کے لیے یمن کو دی جانے والی امداد 40 ملین ڈالر سے بڑھا کر 63 ملین ڈالر کی جارہی ہے۔
Shortlink: